’مصباح کی پہلے جیسی عزت نہیں رہی، انہیں دیوار کیساتھ لگا دیا گیا‘

’مصباح کی پہلے جیسی عزت نہیں رہی، انہیں دیوار کیساتھ لگا دیا گیا‘
’مصباح کی پہلے جیسی عزت نہیں رہی، انہیں دیوار کیساتھ لگا دیا گیا‘
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ مصباح الحق کی اب ٹیم کے ساتھ بورڈ میں بھی پہلے جیسی عزت نہیں رہی، وہ دیوار کے ساتھ لگ چکے ہیں، بغیر کسی تجربے کے کوچ لگا کر پاکستان ٹیم کیساتھ مذاق کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر عاقب جاوید نے ایک بار پھر مصباح الحق کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق کوچنگ کے شعبے کو عزت دیں، مصباح الحق کی اب ٹیم کے ساتھ بورڈ میں بھی پہلے جیسی عزت نہیں رہی اور انہیں دیوار کیساتھ لگا دیا گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز نے مصباح کو ایک سیزن کیلئے کوچ رکھا، بغیر کسی تجربے کا کوچ لگا کر پاکستان ٹیم کے ساتھ مذاق کیا گیا۔ 

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ میرا مشورہ ہے مصباح گراس روٹ سطح پر کام کرکے کوچنگ سیکھیں، کرکٹ کمیٹی کی جانب سے وارننگ کے بعد ہوم سیریز کے باوجود ٹیم مینجمنٹ کیلئے پرفارم کرنا مشکل ہوگا، جب آپ پراسیس کو فالو نہیں کرتے تو یوٹرن لینا پڑتے ہیں، کوچز کے انتخاب میں بورڈ نے درست طریقہ کار اختیار نہیں کیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کو بغیر کسی تجربے کے کوچ لگاکر ٹیم کے ساتھ مذاق کیا گیا لیکن اب بورڈ کو احساس ہوگیا ہے کہ ان سے غلط فیصلے ہوئے، میرے خیال میں کوچز کو تبدیل کردینا چاہیے تھا یا انہیں کہا جاتا کہ مدت پوری کریں، ہوم سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف بہتر پرفارمنس کی امید ہے، اگر یہاں یہ جیت جاتے ہیں تو پھر بیرون ممالک جا کر پھر وہ ہی رزلٹ آئیں گے۔

مزید :

کھیل -