ڈیڑھ کلوگرام سونے کی سمگلنگ کی کوشش میں دو مسافر ایئرپورٹ پر گرفتار
چنائے (ڈیلی پاکستان آن لائن) چنائے ایئرپورٹ پر تقریباً ڈیڑھ کلوگرام سونے سمیت 85لاکھ روپے کی اشیاءبرآمد ہونے پر دو افراد کوکسٹم حکام نے گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان نے سونے کا پیسٹ مقعد میں چھپا رکھاتھا۔
بھارتی میڈیا نے چنائے ایئرکسٹمز کے حوالے سے بتایاکہ بدھ کو پکڑے گئے ایک اعشاریہ 42کلوگرام سونے کی مالیت ساڑھے 72لاکھ روپے ہے ، دیگر اشیاءمیں سگریٹ، سمارٹ فونز ، لیپ ٹاپ اور ممنوعہ مشروبات شامل ہیں ۔ دونوں مسافر دبئی سے پرواز6E 8246 کے ذریعے چنائے ایئرپورٹ پہنچے تھے ۔ دونوں ملزمان نے سونے کا پیسٹ بڑی آنت کے آخری حصے(مقعد) میں ڈال رکھا تھا جو برآمد کرلیاگیا۔
دیگراشیاءان کے سامان میں چھپائی گئی تھیں جو ڈیوٹی پر موجود کسٹم حکام نے برآمد کرلیں۔