سعودی اتحادی افواج نے ’ خود کش ‘ ڈرون طیارے مار گرائے ، یہ کہاں سے آئے تھے ؟ سعودی عسکری اتحاد نے بیان جاری کر دیا
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )یمن جنگ میں شریک سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے بیان جاری کر دیا گیاہے جس میں بتایا گیاہے کہ سعودی فوج نے یمن سے بھیجے گئے تین ڈرون طیارے مار گرائے ہیں ۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی اتحاد کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ ’ خود کش ‘ ڈرون طیارے یمنی شہر حدیدہ سے سعودی عرب کی طرف بھیجے گئے تھے اور یمن سے بھیجے گئے ڈرونے طیارے بارودی مواد سے لدے ہوئے تھے ۔