’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا ...
’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اپوزیشن اس حکومت کے عذاب سے عوام کو نجات دلانا چاہتی ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ اسی مہینے دوسری بار پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ، ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستے عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جا رہی ہے۔

انہوں نے نام لیے بغیر وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’ آپ پوچھتے ہیں کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہے؟ اپوزیشن عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہے، کیا ہم گھر بیٹھ کر عوام پر آپ کے مظالم دیکھتے رہیں؟ بالکل نہیں۔‘

خیال رہے کہ  وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں تین روپے 20 پیسے اضافہ منظور کیا گیاہے ۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں تین روپے ، لائٹ ڈیزل چار روپے 42 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل فی لیٹر دو روپے 95 پیسے مہنگا کر دیا گیاہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جنوری کو رات 12 بجے سے ہوگا۔ اضافے کے بعد پٹرو ل کی فی لیٹر نئی قیمت 109 روپے 20 پیسے ہو جائے گی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 113 روپے 19 پیسے اور مٹی کا تیل فی لیٹر 76 روپے 65 پیسے کا ہو جائے گا۔

مزید :

قومی -