سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ،دوسرے دن کا کھیل ختم،انگلینڈ کو بڑی لیڈ مل گئی

سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ،دوسرے دن کا کھیل ختم،انگلینڈ کو بڑی لیڈ مل گئی
سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ،دوسرے دن کا کھیل ختم،انگلینڈ کو بڑی لیڈ مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گال(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک چار وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنالئیے،انگلینڈ کو سری لنکا کے خلاف 185 رنز کی لیڈ مل گئی ہے۔
سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگر میں 135 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی،انگلینڈ کی جانب ڈومنک بیس نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوئے روٹ نے شاندار سینچری سکور کی وہ 168 رنز بناکر کریز پرموجود ہیں،مڈل آرڈر بیٹسمین جونی بیر سٹو 47 جبکہ ڈان لارنس 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیل جارہی ٹیسٹ سیریز 2 میچوں پر مشتمل ہے،سیریز کا دوسرا ٹیسٹ22 جنوری سے شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل -