تبدیلی کے دعوے ڈھائی سال میں ہی بے نقاب ہوگئے، عوام اب تنگ آچکے: رانا ثناءاللہ

تبدیلی کے دعوے ڈھائی سال میں ہی بے نقاب ہوگئے، عوام اب تنگ آچکے: رانا ثناءاللہ
تبدیلی کے دعوے ڈھائی سال میں ہی بے نقاب ہوگئے، عوام اب تنگ آچکے: رانا ثناءاللہ
سورس:   File

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعوے ڈھائی سال میں ہی بے نقاب ہوگئے ، اب عوام ان سے تنگ آچکے اور چھٹکارا چاہتےہیں۔

لیگی رہنما رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ اس حکومت سے ہر کوئی تنگ ہے چاہے وہ کاروباری طبقہ ہو یا ملازمین، جو سب چاہتے ہیں کہ یہ سلیکٹڈ حکومت اب گھر جائے۔ انہوں نے کہا کہ 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے پرامن احتجاج ہو گاجو کہ آئندہ الیکشن میں ووٹ کو عزت دینے کےلیے کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن آزاد ادارے کے طور پر کام کرے۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لائیں گے، انہوں نے اپوزیشن کو گالیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ انہوں نےدعوی کیا کہ روزانہ 10 ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے، بنی گالا کو چند روپوں کے عوض ریگولائز کرا لیا گیا۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -