موٹروے اور قومی شاہراہ پر دھند کے ڈیرے،سفر سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

موٹروے اور قومی شاہراہ پر دھند کے ڈیرے،سفر سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں
موٹروے اور قومی شاہراہ پر دھند کے ڈیرے،سفر سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)موٹر وے ایم فائیو ملتان سے رحیم یارخان ،موٹروے ایم فور فیصل آباد سے شام کوٹ،موٹروےایم تھری لاہور سے کوٹ عبد الحکیم اورملتان موٹروےکو ملتان سے خانیوال تک شدید دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق قومی شاہراہ پرچوہنگ،  مانگا منڈی ، پھول نگر ,جمبر،پتوکی،حبیب آ باد ، رینالہ خورد اور  اوکاڑہ میں دھند  ہے،  قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 50میٹر ہے۔شہری گاڑیوں کے  آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔شہری معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں ،موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ  سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

مزید :

قومی -