آسٹریا میں کورونا کے ایک ہزار 528 کیسز، 66 اموات رپورٹ
ویانا (المیر باجوہ) یورپی ملک آسٹریا میں کورونا کے مزید ایک ہزار 528 کیسز سامنے آگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کی وجہ سے 66 اموات ہوئی ہیں۔
آسٹریا کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی تعداد سات لاکھ 88 ہزار 390 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار 987 ہے۔
آسٹریا میں اب تک کورونا کے دو لاکھ 14 ہزار 365 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ کورونا کے دو ہزار 240 مریض اس وقت مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 337 انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔