پاکستان کو دنیا میں ذلیل کیا جارہاہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی؟ حامد میر اور سلیم صافی حکومت پربرس پڑے

پاکستان کو دنیا میں ذلیل کیا جارہاہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی؟ حامد میر اور ...
پاکستان کو دنیا میں ذلیل کیا جارہاہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی؟ حامد میر اور سلیم صافی حکومت پربرس پڑے
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملائیشیا میں پاکستانی طیارے کو تحویل میں لینے پر سینئر صحافی حامد میر اور سلیم صافی نے تبدیلی سرکار کو خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر رسوا کیا جارہا ہےجواس پر افسوس کرے ملک دشمن قرار دے دیتےہیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نےاپنے ردعمل میں کہا کہ کبھی برطانیہ میں پاکستان کے بنک میں موجود پاکستانیوں کی رقم براڈ شیٹ اپنے قبضے میں لے لیتی ہے تو کبھی ملائشیا میں پی آئی اے کے طیارے سے مسافروں کو اتار کر طیارہ تحویل میں لے لیا جاتا ہے پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کرایا جا رہا ہے جو اس ذلالت پر افسوس کرے وہ ملک دشمن قرار پاتا ہے۔ 

دوسری جانب سینئرصحافی سلیم صافی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا تبدیلی پسند آئی؟ جس قدر سونامی سرکارنےعالمی سطح پرپاکستان کورسوا کیا، ماضی کی کسی حکومت نےنہیں کیا۔ پاکستان کی اس حالت زار کا نہایت دکھ ہےلیکن ضمیرمطمئن ہے کہ دباؤ کے باوجود اس منحوس تبدیلی کوبرپاکرنےکی گناہ میں شریک جرم نہیں ہوا۔ واضح رہےکہ یہ واقعہ مہاتیر کےملائشیا میں ہوا۔