انڈو نیشیا میں زلزلہ، 600 افراد زخمی، ہلاکتیں کتنی ہوگئیں؟ جان کر آنکھوں میں آنسو آجائیں

انڈو نیشیا میں زلزلہ، 600 افراد زخمی، ہلاکتیں کتنی ہوگئیں؟ جان کر آنکھوں میں ...
انڈو نیشیا میں زلزلہ، 600 افراد زخمی، ہلاکتیں کتنی ہوگئیں؟ جان کر آنکھوں میں آنسو آجائیں
سورس:   Twitter

  

جکارتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں چھ اعشاریہ دو کی شدت کے زلزلے سے اب تک 34 افرادجاں بحق جبکہ600 سے زائد زخمی ہوگئے،خوفناک زلزلے سے درجنوں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زلزلے سے رہائشی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں،جس سے سینکڑوں افرادملبے دب گئے۔ امدادی کاموں کے دوران ریسکیو اداروں نے 34 لاشیں نکالی ہیں جب کہ 600 سے زائد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں میں سے 18 افراد کی ہلاکت نازک ہے جب کہ 200 سے زائد زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے اور باقی کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔سب سے زیادہ ہلاکتیں ماموجو کے علاقے میں ہوئیں جہاں 26 اموات ہوئیں جب کہ دیگر ہلاکتیں سولاویسی کے مغربی علاقوں میں ہوئی ہیں، زلزے سے کئی سڑکوں اور پلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا کے اسی جزیرے سولاویسی میں 2 اکتوبر 2018 میں بھی زلزلہ اور خوفناک سونامی میں دوہزار سے زائد افراد ہلاک اور پانچ  ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -