افغانستان میں  فوجی چیک پوسٹ پر حملہ،لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

افغانستان میں  فوجی چیک پوسٹ پر حملہ،لاشوں کے ڈھیر لگ گئے
افغانستان میں  فوجی چیک پوسٹ پر حملہ،لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

  

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے صوبہ قندوز میں نامعلوم مسؒلح افراد نے  فوجی چیک پوسٹ حملہ کرکےصوبائی کونسل کے رکن سمیت 12 اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتاردیا حملے میں 15 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبے قندوز کے ضلع امام صاحب کی فوجی چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے حملہ کیا، حملہ اتنا اچانک  تھا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں افغان فوج کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔حملے میں صوبائی کونسل کے ایک رکن سمیت 12 سے زائد سیکیورٹی اہلکار جاں بحق  اور 15 زخمی ہوگئے۔

طالبان نے قندوز حملے میں ملوث ہونے کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے ۔ قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے بین الافغان مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں اور اس دوران فریقین کی جانب سے پُرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -