گرل فرینڈ کا بدلہ لینے کے لیے نوجوان نے 500 طالب علموں کے لیپ ٹاپ چوری کر لیے

گرل فرینڈ کا بدلہ لینے کے لیے نوجوان نے 500 طالب علموں کے لیپ ٹاپ چوری کر لیے
گرل فرینڈ کا بدلہ لینے کے لیے نوجوان نے 500 طالب علموں کے لیپ ٹاپ چوری کر لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک نوجوان نے گرل فرینڈ کی ہتک کا بدلہ لینے کے لیے لیپ ٹاپ چوری کرنے کا ایسا سلسلہ شروع کر دیا گیا کہ پولیس بھی دنگ رہ گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق تامل ناڈو کے اس رہائشی نوجوان کی گرل فرینڈ چنئی شہر میں میڈیکل کی طالبہ تھی جب اس کے کچھ ساتھی طالب علموں نے اس کی ایک قابل اعتراض ویڈیو بنا کر وائرل کر دی تھی۔ یہ واقعہ پانچ سال قبل پیش آیا اور تب سے اس کے بوائے فرینڈ نے اس طالب علموں کی اس حرکت کا بدلہ بھارت بھر کے میڈیکل کے طالب علموں سے لینا شروع کر رکھا تھا۔
رپورٹ کے مطابق یہ نوجوان میڈکل کالجز کے ہاسٹلز میں گھستا اور وہاں سے طلبہ و طالبات کے لیپ ٹاپ چوری کرکے فرار ہو جاتا تھا۔ وہ اب تک مجموعی طور پر 500سے زائد لیپ ٹاپ چوری کر چکا تھا۔ اس نوجوان کا نام تمل سیلوان کینن بتایا گیا ہے جسے جمنانگر میں گرفتار کیاگیا اور جب اس نے پولیس آفیسرز کو اپنی واردات کی انوکھی وجہ بیان کی تو وہ بھی حیران رہ گئے۔ ملزم نے بتایا کہ وہ گوگل کے ذریعے میڈیکل کالجز کے ہاسٹلز کے ایڈریس تلاش کرتا اور وہاں جا کر طلبہ کے لیپ ٹاپ چوری کرتا تھا۔ اس نے آخری بار 26دسمبر 2020کو مدھیاپردیش میں شاہ میڈیکل کالج کے گرلز ہاسٹل میں گھس کر 6طالبات کے لیپ ٹاپ چوری کیے تھے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -