’بیماری X‘ کیا ہے جس کا شکار دنیا میں اب تک ایک ہی خاتون ہوئی ہے اور سائنسدان اس سے بے حد خوفزدہ کیوں ہیں؟

’بیماری X‘ کیا ہے جس کا شکار دنیا میں اب تک ایک ہی خاتون ہوئی ہے اور سائنسدان ...
’بیماری X‘ کیا ہے جس کا شکار دنیا میں اب تک ایک ہی خاتون ہوئی ہے اور سائنسدان اس سے بے حد خوفزدہ کیوں ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ’ڈیزیز ایکس‘ نامی ایک ممکنہ بیماری نے دنیا بھر کے سائنسدانوں کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے۔ یہ دراصل ایک ممکنہ بیماری ہے جس کے بارے میں تاحال کوئی نہیں جانتا۔ اس ممکنہ بیماری کو یہ نام ایبولا وائرس دریافت کرنے والے پروفیسر جین جیکوس نے دیا ہے۔ انہوں نے خبر دار کیا ہے کہ یہ مہلک ترین بیماری تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اگر پھیل گئی تو بہت کم وقت میں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی اور اس سے شرح اموات 70فیصد تک ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق افریقی ملک کانگو میں ایک خاتون میں ہیرجک بخار سمیت دیگر کچھ علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر اس خاتون کے ایبولا اور کورونا وائرس سمیت کئی بیماریوں کے ٹیسٹ کر چکے ہیں لیکن ان کے نتائج منفی آئے ہیں۔ تاحال کچھ پتا نہیں چل رہا کہ اس خاتون کو کون سی بیماری لاحق ہوئی ہے۔ سائنسدان خوفزدہ ہے کہ ہو سکتا ہے اس خاتون کو وہی ’ڈیزیز ایکس‘ ہی لاحق ہوئی ہو جس کے متعلق پروفیسر جین متنبہ کر چکے ہیں۔ سائنسدان اس خوف میں مبتلا ہے کہ کیا ہو گا اگر یہ خاتون اس ممکنہ خوفناک بیماری کی پہلی مریض (Patient Zero)ثابت ہوتی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -