ملکی عزت داؤ پر لگانے میں میاں مفرور کا پہلا نمبر ہے: ڈاکٹر شہباز گل 

ملکی عزت داؤ پر لگانے میں میاں مفرور کا پہلا نمبر ہے: ڈاکٹر شہباز گل 
ملکی عزت داؤ پر لگانے میں میاں مفرور کا پہلا نمبر ہے: ڈاکٹر شہباز گل 
سورس:   File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ میاں مفرور ہمیشہ ملکی عزت داؤ پر لگوانے میں اول نمبر پر رہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی عزت کا جنازہ نکلوانے کی ذمہ دار نااہل لیگ تھی، ملک کی جگ ہنسائی بڑے میاں پرچیوں سے پڑھ کر کراتے رہے جبکہ جگ ہنسائی کا سبب پاکستان میں وزیر اور اقامہ پر مالی و ڈرائیور بنتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں دنیا کے نامور چوروں کیساتھ نام آنا پاکستان کی جگ ہنسائی تھی جبکہ امریکی ایئرپورٹ پر کپڑے اتروانے والے سابق وزیراعظم جگ ہنسائی کا سبب تھے۔ ان کا مزید کنا تھا کہ ہتکِ عزت کا دعویٰ اگر کسی پر ہو سکتا ہے تو میاں مفرور اور ان کے حواری ہیں۔

خیال رہے مریم اورنگزیب نےملائیشیا میں طیارہ تحویل میں لینے پر ردعمل میں کہا تھا کہ پاکستان کی رسوائی اور بدنامی پہ حتکِ عزت کا دعویٰ کس پہ ہونا چاہئیے ؟ پاکستان کی رسوائی پہ ہتکِ عزت کا دعویٰ عمران صاحب اور موجودہ نالائق ، نااہل اور چور ٹولے پہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ ، معیشت تباہ اور عوام کو بے روزگار کرنے  کرنے کے لئے کی گئی ہے؟

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -