یہ پاکستانی خواتین برف سے بھرے اس راستے پر چل کر کہاں جارہی ہیں؟ جان کر ہر پاکستانی کا دل کرے گا ابھی کھڑے ہوکر انہیں سلیوٹ کرے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں چند پاکستانی خواتین برف میں چل کر ایک ایسے مقصد کے لیے جا رہی ہوتی ہیں کہ پوری قوم انہیں سلیوٹ کر رہی ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ ویڈیو آزاد جموں و کشمیر کی ہے جہاں ان دنوں وادیوں نے سفید برف کی چادر اوڑھ رکھی ہے۔ یہ خواتین دراصل پولیو ورکرز ہیں جو بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے اس برف میں سفر کرکے جا رہی ہوتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو ’پاک فائٹس پولیو‘ نامی اکاﺅنٹ سے پوسٹ کی گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ خواتین تین سے چار فٹ برف میں دھنستی ہوئی بمشکل چل رہی ہوتی ہیں۔ اس ویڈیو پرکمنٹس میں صارفین ان بہادر خواتین کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ فرحان سعید نے اس ویڈیو پر لکھا ہے کہ ”تمام ہیرو ٹوپی نہیں پہنتے، کچھ پیلی ویسکوٹ بھی پہنتے ہیں۔“سید راشد حسین نے لکھا کہ ”یہ ہمارے سویلین ہیروز ہیں۔“ معروف صحافی مہر تارڑ نے لکھا کہ ”سلیوٹ۔ ہمارے پولیو ہیروز کے لیے بے انتہاءعزت۔“