براڈ شیٹ شریف فیملی کیلئے دوسرا پانامہ ثابت ہوگا ، نواز شریف کو مریم صفدر کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں:عامر مغل

براڈ شیٹ شریف فیملی کیلئے دوسرا پانامہ ثابت ہوگا ، نواز شریف کو مریم صفدر کے ...
براڈ شیٹ شریف فیملی کیلئے دوسرا پانامہ ثابت ہوگا ، نواز شریف کو مریم صفدر کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں:عامر مغل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور ترجمان پنجاب حکومت عامر مغل نے کہا ہے کہ  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )مارچ پنڈی کی طرف کرے یا اسلام آباد کی طرف ، ذلت اور رسوائی  اس کا مقدر بن چکی ہے،براڈ شیٹ سکینڈل شریف فیملی کیلئے دوسرا پانامہ ثابت ہو گا، نواز شریف کو مریم صفدر کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے  ہوئے عامر مغل  نے کہا کہ رانا ثنااللہ براڈ شیٹ کے سی ای او کے سوالوں کا جواب دیں کہ کیونکر شریف فیملی اپنے سکینڈلز چھپانے کیلئے براڈ شیٹ کو اربوں کی آفریں کرتی رہی ہے؟ دھاندلی کا شور اب پرانا ہو چکا ہے،  اگر ن لیگ کے پاس 2018 الیکشن میں دھاندلی کے ثبوت ہوتے تو ابتک سپریم کورٹ میں جا چکے ہوتے،  الیکشن میں پاکستانی عوام نے کرپٹ ٹولے کو بری طرح مسترد کیا ،اب سارا کرپٹ ٹولہ ایک بکاؤ مولوی کی قیادت میں اکٹھا ہے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اُنہوں  نے کہا کہ عمران خان کروڑوں عوام کے ووٹ لیکر آئے ہیں، چند مسترد لوگوں کے پریشر میں نہیں آئیں گے، نواز شریف کو مریم صفدر کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے، جس طریقے سے مریم کی جعلسازیاں سامنے آ رہی ہیں، قوم کو دن بدن شریف فیملی کا اصلی چہرہ واضح ہو رہا ہے۔عامر مغل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت نہ صرف پانچ سال پورے کرے گی بلکہ عمران خان کی قیادت میں ترقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے اگلے پانچ سال بھی حکومت کرے گی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -