آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاورکا دورہ

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن مذاکرات کی سپورٹ کرتا رہے گا کیونکہ افغانستان میں امن ہونےسسے پاکستان میں امن ہوگا۔
پشاور کور ہیڈ کوارٹرزکے دورے کے دوران آرمی چیف کو صوبے کی سیکیورٹی صورتحال،فرنٹیر کانسٹیبلری(ایف سی )، پولیس کی استعداد کار میں اضافے اور بارڈ مینجمنٹ سمیت دیگر اہم امور پر بریفنگ دی گئی،آرمی چیف نے پشاور کور کے افسران اور جوانوں کی تعریف کی انہوں نےخیبرپختونخوامیں ضم شدہ اضلاع میں امن بحال کرنے پر سکیورٹی اداروں،ایف سی اور پولیس کی کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں مقامی آبادی کی قربانیوں کو بھی سراہا،انکا کہنا تھا کہ قربانیوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
#COAS visited Corps HQ Peshawar today. COAS was given detailed update on security situation, border management including fencing, capacity enhancement of FC and police in newly merged tribal districts as a result of transition to stability. Appreciating officers and men of (1/3) pic.twitter.com/a7OOdGqBzV
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 15, 2021