آسٹریا، پہلی سہ ماہی میں 6 لاکھ لوگوں کو کورونا ویکسین لگادی جائے گی، وزیر صحت

آسٹریا، پہلی سہ ماہی میں 6 لاکھ لوگوں کو کورونا ویکسین لگادی جائے گی، وزیر ...
آسٹریا، پہلی سہ ماہی میں 6 لاکھ لوگوں کو کورونا ویکسین لگادی جائے گی، وزیر صحت

  

ویانا (المیر باجوہ) آسٹریا کے وزیر صحت روڈولف انشوبر نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چھ لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگادی جائے گی۔

وزیرصحت روڈولف انشوبر کے مطابق کورونا کی ویکسی نیشن کا سلسلہ 26 دسمبر سے شروع ہوچکا ہے اور مارچ تک چھ لاکھ افراد کو ویکسین لگادی جائے گی۔ آسٹریا میں فائزر اور موڈرنا کی ویکسین منگوائی جا رہی ہے، پہلی سہ ماہی کے آخر تک ملک میں کورونا ویکسین کی 12 لاکھ سے زیادہ خوراکیں آجائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز تک آسٹریا میں 74 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوسری سہ ماہی کے دوران ویکسین کی فراہمی میں تیزی آئے گی، آسٹریا نے یورپی یونین کے حصے کے طور پر فائزر کو 38 لاکھ خوراکیں آرڈر کر رکھی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -