شکارپورمیں خونی تصادم، پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے، چار زخمی

شکارپورمیں خونی تصادم، پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے، چار زخمی
شکارپورمیں خونی تصادم، پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے، چار زخمی
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکارپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گڑھی یاسین کے قریب دو قبائل میں خونی تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی ابتک نیوز کے مطابق شکارپور کے علاقے گڑھی یاسین کے قریب دو قبائل میں خونی تصادم ہوا ہے۔ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر مورچہ بند ہوکر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق تصادم  موبائل کے لین دین پر ہوا۔  دونوں قبائل کی جانب سے جدید اسلحہ کا استعمال کیا گیا، گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دل قبیلے کی جانب سے لاشیں لاڑکانہ روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا گیا ۔

خیال رہے کہ آج گوجرانوالہ میں داماد نے فائرنگ کر کے ساس سمیت چار افراد کو قتل کر دیا تھا۔