انٹرنیشنل ادارے نے دنیا کے 100 خوبصورت مردوں کی فہرست جاری کردی،کون کونسے پاکستانی مردشامل ہیں؟آپ بھی جانیں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بین الاقوامی ادارے نے دنیا کے 100 خوبصورت مردوں کی فہرست جاری کردی جس میں پاکستانی اداکار عمران عباس کا نام شامل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر دنیا کے 100 خوبصورت مردوں کی فہرست برائے سال 2020 شائع کی گئی ہے،خوبصورت مردوں میں عمران عباس کا نام 39 ویں نمبر پر ہے۔
عمران عباس نے پرکشش مردوں کی فہرست میں نام شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویب سائٹ کی پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔خوبصورت مردوں کی فہرست میں بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا 45ویں جبکہ ورن دھون 63ویں نمبر پرموجود ہیں۔
View this post on Instagram