’آصف زرداری نے براڈ شیٹ خریدنے کی کوشش کی‘ کاوے موسوی کا تہلکہ خیز دعویٰ

’آصف زرداری نے براڈ شیٹ خریدنے کی کوشش کی‘ کاوے موسوی کا تہلکہ خیز دعویٰ
’آصف زرداری نے براڈ شیٹ خریدنے کی کوشش کی‘ کاوے موسوی کا تہلکہ خیز دعویٰ
سورس:   Instagram

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی فرم براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے ان کی فرم خریدنے کی کوشش کی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے براڈ شیٹ کے سربراہ نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے براڈ شیٹ کو خریدنے کی کوشش کی، ان کی طرف سے فاروق ایچ نائیک اور زرداری کے قریبی ساتھی راجہ نے رابطہ کیا، فاروق ایچ نائیک نے معاملات طے کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے حکومت سے مکمل تفتیش کا کہا لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی، نیب نے چھان بین سے روکا اور معاملات تباہ کیے، شہزاد اکبر ہماری کارکردگی پر سوال اٹھا کر گمراہ کر رہے ہیں، پاکستان میں لوٹی دولت کا سراغ لگاسکتے ہیں۔

مزید :

برطانیہ -