پنجاب میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا،کس سیکٹر کو سپلائی معطل رہے گی؟اہم اعلان سامنے آگیا

پنجاب میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا،کس سیکٹر کو سپلائی معطل رہے گی؟اہم ...
پنجاب میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا،کس سیکٹر کو سپلائی معطل رہے گی؟اہم اعلان سامنے آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سردی شدید ہوتے ہی سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل )میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہےجس کے بعدایس این جی پی ایل  نے پنجاب میں صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جیو نیوز کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن  میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں صنعتوں کو آج (جمعہ  کو)شام 5 بجے گیس سپلائی بند کردی جائیگی، صنعتوں کو گیس کی فراہمی 16 جنوری شام 5 بجے تک معطل رہے گی،گیس سپلائی بند کرنےکےفیصلے کا اطلاق برآمدی صنعتوں پر نہیں ہوگا۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے گیس کا پریشر انتہائی کم ہے۔

مزید :

قومی -