قومی باکسرمحمد وسیم بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے سرگرم،بڑا اعلان کردیا

قومی باکسرمحمد وسیم بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے سرگرم،بڑا اعلان ...
قومی باکسرمحمد وسیم بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے سرگرم،بڑا اعلان کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی باکسر محمد وسیم نے لاہور کی طرز پر بلوچستان میں باکسنگ کا بین الاقوامی ٹورنامنٹ کروانے کا اعلان کیا ہے انکا کہنا ہے  کہ میری اگلی فائٹ بھی بلوچستان میں ہو گی۔

جیو نیوز کے مطابق محمد وسیم کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں لاہور کی طرز پر انٹرنیشنل باکسنگ کا ایونٹ کامیاب ہوگا اور اس سے بلوچستان کا ایک مثبت امیج دنیا میں جائے گا۔ رواں برس ٹائٹل فائٹ بلوچستان میں کراؤں گا،اس سلسلے میں بلوچستان حکومت سے بات چیت جا ری ہے۔انٹر نیشنل ایونٹ میں امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے باکسرز آئیں گے جبکہ میں امریکی باکسر کے خلاف فائٹ کروں گا  اور اس سلسلے میں امریکی حریف باکسر سے بات چیت شروع کر دی گئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایونٹس بہت کم ہوتے ہیں وہاں فٹ بال اور باکسنگ کا بہت شوق پایا جاتا ہے جب باکسنگ کا انٹر نیشنل ایونٹ ہوگا تو اس سے کھیل کو فروغ ملے گا اور بلوچستان میں ایونٹ کرانے سے صوبے کا مثبت امیج دنیا میں جائے گا۔‏ ان دنوں میں آرام کر رہا ہوں، یکم مارچ سے ٹریننگ کروں گا، میں ایک بار پھر اسکاٹ لینڈ جاؤں گا اور گلاسگو میں میں چار سے پانچ ماہ ٹریننگ کروں گا۔

مزید :

کھیل -