ملائیشیا میں تو صرف ایک طیارہ ہی تحویل میں لیا گیا ہے، ابھی مزید کتنے طیاروں کو پکڑا جاسکتا ہے؟ ایسا دعویٰ کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں

ملائیشیا میں تو صرف ایک طیارہ ہی تحویل میں لیا گیا ہے، ابھی مزید کتنے طیاروں ...
ملائیشیا میں تو صرف ایک طیارہ ہی تحویل میں لیا گیا ہے، ابھی مزید کتنے طیاروں کو پکڑا جاسکتا ہے؟ ایسا دعویٰ کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن ریحان طارق نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران قومی ایئر لائن پی آئی اے کے مزید 10 طیاروں کو تحویل میں لیا جاسکتا ہے۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام ’10 تک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ریحان طارق نے انکشاف کیا کہ آج (جمعہ کو) پی آئی اے کا صرف ایک طیارہ ضبط ہوا ہے لیکن اگلے چند دنوں میں مزید 10 طیاروں کا مستقبل تاریک ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔ پی آئی اے نے لیزنگ کمپنی ایشیا ایوی ایشن لمیٹڈ سے لیز پر 10 طیارے حاصل کیے لیکن بوئنگ 777 کی طرح ان طیاروں کی لیز کی رقم بھی ادا نہیں کی گئی جس کے بعد لیزنگ کمپنی نے قومی ایئرلائن کے خلاف لندن ہائیکورٹ میں 12.2 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کردیا ہے ۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث خدشہ ہے کہ یہ دس طیارے بھی دنیا بھر میں پرواز کے قابل نہیں رہیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قومی ایئرلائن کا خسارہ گزشتہ ڈھائی سالوں میں مسلسل بڑھا ہے۔ مالی سال 2019 میں قومی ایئر لائن کو 57 ارب روپے کا خسارہ ہوا جبکہ مالی سال 2021۔2020 کی پہلی سہ ماہی میں ہونے والا خسارہ 20 ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے، خدشہ ہے کہ اس بار یہ خسارہ 125 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا۔

خیال رہے کہ آج ملائیشین دارالحکومت کوالالمپور میں پی آئی اے کے ایک طیارے کو تحویل میں لیا گیا ہے۔ پی آئی اے کا اس بارے میں موقف ہے کہ ملائیشیا کا لیزنگ کمپنی اور پی آئی اے کے معاملے میں کچھ لینا دینا نہیں ہے لیکن ملائیشین عدالت نے برطانیہ میں کیس زیر سماعت ہونے کے باوجود حکم امتناع جاری کیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طیارے کی تحویل کے معاملے پر پاکستانی ہائی کمیشن متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور جلد از جلد یہ مسئلہ حل کرلیا جائے گا۔