کورونا کیسز میں اضافہ، سندھ حکومت نے اہم اجلاس طلب کرلیا

کورونا کیسز میں اضافہ، سندھ حکومت نے اہم اجلاس طلب کرلیا
کورونا کیسز میں اضافہ، سندھ حکومت نے اہم اجلاس طلب کرلیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا کیسز  میں اضافے کے بعد نئی حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس آج (ہفتے کو)وزیراعلی سندھ کی صدارت میں ہوگا۔اجلاس صبح 10 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا، جس میں کورونا ٹاسک فورس کے ارکان شرکت کریں گے۔محکمہ صحت اور ماہرین کورونا کی موجودہ  صورتحال سے متعلق آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ شہرِ قائد میں کورونا کیسز کی شرح 28 اعشاریہ 8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کی تشخیص کے لیے 7 ہزار 226 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 2 ہزار81 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید :

قومی -