انڈر19 ورلڈکپ, پہلے میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

انڈر19 ورلڈکپ, پہلے میچ کا نتیجہ سامنے آگیا
انڈر19 ورلڈکپ, پہلے میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

  

بارباڈوس(ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈر 19 ورلڈکپ 2022 کے پہلے میچ میں آسڑیلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی ہے۔

آسڑیلیا نے 170 رنز کا ہدف باآسانی 45ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔آسڑیلیا کی جانب سے وائل 86رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔تاہم پوری ٹیم 169 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کے صرف چار کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔

پاکستان  اپنا پہلا میچ 17 جنوری کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گا۔

مزید :

کھیل -