حمزہ شہباز شریف سے کریم قسور لنگڑیال سمیت لیگی رہنماؤں کی ملاقاتیں 

حمزہ شہباز شریف سے کریم قسور لنگڑیال سمیت لیگی رہنماؤں کی ملاقاتیں 

  

ماہڑہ شہر (نامہ نگار)قائد حزب اختلاف پنجاب حمزہ شہباز شریف کی لیگی رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 184 پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک احمد کریم قسور لنگڑیال سمیت(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

 دیگر عوامی نمائندوں، لیگی رہنماں سے ملاقاتیں کیں، ٹکٹ ہولڈر این اے 184 پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک احمد کریم قسور لنگڑیال اور انکے بیٹے ڈاکٹر عبدالمہیمن کی قائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہباز شریف کیساتھ طویل ملاقات ہوئی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے حلقہ میں ملک احمد کریم قسور لنگڑیال کے ہارڈ ورک کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا ملاقات میں حلقہ این اے 184, پی پی 276, پی پی 271 اور آنے والے بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر میاں حمزہ شہباز  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد میاں محمد نواز کی شریف کی قیادت میں انشااللہ آنے والا دور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہے اور آنے والے دنوں میں جنوبی پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ورک تیز ترین کرنے کا عندیہ بھی دے دیا جس پر ملک احمد کریم قسور لنگڑیال نے میاں حمزہ شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقاتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -