24 جنوری کوتعلیم کا عالمی دن، مختلف  تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات کی تیاریاں 

24 جنوری کوتعلیم کا عالمی دن، مختلف  تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات کی ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں تعلیم  کا عالمی دن 24جنوری کو منایا جائیگا،اس دن کو منانے کا مقصددنیا بھر میں امن اور ترقی کیلئے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرناہے،30دسمبر 2018کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے تعلیم کا دن منانے کی قرارداد منظور (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

کی تھی، جس پرتعلیم کا پہلا عالمی دن 2019 کو منایا گیاتھا،گزشتہ سال کووڈ19کی عالمی وبا پھیلنے کے سبب بیشتر ممالک اور تعلیمی اداروں میں اس دن کو آن لائن منایا گیا تھا، یو این کی ویب سائٹ کے مطابق اس وبا کی وجہ سے تعلیم کے میدان میں عالمی سطح پر غیر معمولی تبدیلی آئی تھی اور شدید خلل پیدا ہواتھا،اس دوران طلبہ اور اساتذہ کی صحت کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کردیئے گئیتھے،پاکستان سمیت کئی ممالک میں طلبہ کے سالانہ امتحانات تک منسوخ کردیئے گئے تھے، آن لائن تعلیم حاصل کرنے کی وجہ سے ان کی ذہنی اور جسمانی نشو ونما پر بھی اثر پڑا تھا، اس وبا نے 190 سے زائد ممالک میں 5.1بلین طلبہ کی زندگی کو متاثر کیاتھا

عالمی دن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -