جامعہ زکریا،دو طالب تنظیموں میں جھگڑا، فائرنگ، خوف وہراس

جامعہ زکریا،دو طالب تنظیموں میں جھگڑا، فائرنگ، خوف وہراس

  

ملتان(خصو صی  رپورٹر)بہاوالدین زکریایونیورسٹی میں طلباتنظیموں کے درمیان جھگڑا،ہوائی فائرنگ انتظامیہ بی زیڈ یواورپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچنے پرطلبافرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیل کے مطابق بہاوالدین زکریایونیورسٹی گیلانی لا(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

کالج کی الجعفر کینٹین پرپی ایس ایف کاکارکن حنظلہ اسلم بھٹہ بیٹھاہواتھاکہ آئی ایس ایف کاکارکن ارتضی بھٹی بھی کینٹین پرپہنچ گیادونوں کے مابین کرسی خالی کرنے کیمعاملہ پرتلخ کلامی ہوگئی جوموقع پرموجود دیگر طالبعلموں نے چھڑوادیاگیابعدازاں دونوں فریقین نے اپنے دیگرطلباکوبلوالیاپی ایس ایف کے علی گجر،حبیب گجر،سلمان پٹھان مسلح اسلحہ پہنچ گئے جہاں آئی ایس ایف کے میاں دانیال،خضر حیات جوئیہ،نجف بھڈوال بمعہ اسلحہ آمنے سامنے آگئے دونوں تنظیموں کے ارکان نے ایک دوسرے پرہوائی فائرنگ شروع کردی فائرنگ کی آواز سن کرالجعفر کینٹین پرموجود طلبامیں سخت خوف وہراس پھیل گیالوگ درختوں کی اوڑھ لیکراپنی جانیں بچائی دونوں فریقین ایک دوسرے پرحوروں،مکوں کابے دریغ استعمال کرتے ہوئے جھگڑے کومیدان جنگ میں بدل دیا جھگڑے کی اطلاع پاکربی زیڈ یوانتظامیہ اورالپہ پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی جن کوآتادیکھ کرطلباتنظیموں کے افرادہوائی فائرنگ کرتے ہوئے سول انجینئرنگ گیٹ سے بہادر پور کی طرف فرار ہوگئیجھگڑے کے دوران کوئی جانی ومالی نقصان نہ ہواپولیس نے جھگڑے کے متعلق کارروائی شروع کردی ہے

فائرنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -