فشریز ٹیم کا چھاپہ، شکاری جال پھینک کر فرار، پولیس کارروائی شروع

فشریز ٹیم کا چھاپہ، شکاری جال پھینک کر فرار، پولیس کارروائی شروع

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹرفشریز بہاولپورمحمدمحسن کواطلاع ملی کہ پیٹی سرجھیل لال سوہانرا میں نامعلوم شکاری جال سے مچھلی کاشکارکررہے ہیں چنانچہ انہوں نے علی الصبح دیگراہلکاروں کے ہمراہ موقع پرچھاپہ ماراجس کے دوران نامعلوم ناجائز شکاری فرارہونے میں کامیاب ہوگئے چھاپہ (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

مارٹیم نے11 جالوں کوقبضہ میں لے لیا اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نے بتایاکہ پیٹی سرجھیل لال سوہانرا میں مچھلیوں کومحفوظ اثاثہ قراردیاجاچکاہے جہاں شکارکی بالکل ممانعت ہے فرار ہوجانیوالے شکاریوں کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں اوربہت جلد ان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

چھاپہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -