گیس بحران میں اضافہ،پریشر بھی کم، چولہے ٹھنڈے

گیس بحران میں اضافہ،پریشر بھی کم، چولہے ٹھنڈے

  

شاہجمال، سنانواں (نمائندہ پاکستان، نمائندہ خصوصی)شاہ جمال اور گردو نواح میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے شہریوں  محمد یاسین،مرید احمد ندیم،محمد سجاول،اکمل نے بتایا کہ شاہ جمال میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے علاقہ مکینوں کو عذاب میں مبتلا کیاہواہے کہ نہ صرف سردیوں بلکہ گرمیوں میں بھی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے،عرصہ دراز سے سوئی گیس کے کم پریشر  لوڈشیڈنگ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے،گیس سلنڈرز،تیل والا چولہا اور لکڑیاں ستعمال کرکے اپنا گزر بسر کرتے ہیں، اہل علاقہ نے محکمہ سوئی گیس اور منتخب سیاسی نمائندوں سے مسئلہ حل کرانے کا(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

 مطالبہ کیاہے۔سنانواں شہر میں گیس کی لوڈشیڈنگ  سے چولہے ٹھنڈے پڑگئے رہی سہی کسر لوڈشیڈنگ نے کاروباری زندگی مفلوج کر دی  سنانواں  شہر میں گیس اور بجلی بد ترین لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ہر طبقہ کے لوگ پریشان ہیں گیس کی لوڈشیڈنگ  صبح نماز کے وقت ہی چلی جاتی ہے جو کہ دن گیارہ، بارہ بجے آتی ہے جس کی وجہ ملازم،اور سکول کے بچوں کو اکثر بغیر ناشتہ جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے شہری مہنگی لکڑ اور ایل پی جی استعمال کر رہے اور کچھ لوگ تو ہوٹل کا رخ کرتے ہیں گیس نہ ہونے کی وجہ سے  انتہائی اذیت کا شکار ہیں  عومی سماجی  حلقوں نے گیس لوڈ شیڈنگ رکوانے اور کھانے پکانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے  

مزید :

ملتان صفحہ آخر -