روجھان،پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

روجھان،پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر) روجھان کے نواحی علاقہ سرکل بنگلہ اچھا میں پولیس کو اطلاع ملی کہ بنگلہ اچھا تھانہ کی حدود جمعہ واہ پر متعدد مسلح افراد واردات کی غرض سے طاق میں بیٹھے ہیں پولیس کو اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بنگلہ اچھا نزر حسین خان چانڈیہ پولیس نفری کے ہمراہ بروقت جمعہ واہ پہنچے پولیس کو دیکھتے ہی مسلح ڈاکوں نے فائرنگ شروع کر کے فرار ہونے کی کوشش شروع کر دی مگر پولیس نے ان کا تعاقب کرتے ہوئے جمعہ واہ کے قریب ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں کلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیا ہے پولیس نے بتایا ہے کہ یہ ڈاکو روجھان میں نیشنل بینک(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 فائرنگ میں بھی ملوث پایا جاتا ہے تاہم بنگلہ اچھا پولیس کا جعمہ واہ اور اس کے گرد و نواح میں ڈاکوں کہ جستجو کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ بنگلہ اچھا نرز حسین خان چانڈیہ کا کہنا ہے ہم ڈی پی او راجن پور کی قیادت اور ڈی ایس پی سرکل بنگلہ اچھا کی سرپرستی میں علاقے میں جرائم کے خاتمے امن و امان کی بحالی اور عوام کی جان و مال کا تحفظ میری اولین ترجیح ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -