بجلی قیمت میں اضافہ،مہنگائی کا جن بے قابو ہوجائیگا، شیخ عباس رضا

بجلی قیمت میں اضافہ،مہنگائی کا جن بے قابو ہوجائیگا، شیخ عباس رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورورپورٹ)سابق صدر بہاول پور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ عباس رضا نے نیپرا کی جانب سے بجلی 4روپے 30پیسے فی یونٹ مہنگی کر نے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے منی بجٹ سے قبل بجلی مہنگی کرکے عوام کو ایک اورجھٹکادے دیا(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
ہے، ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باعث عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے لیکن بے حس حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی اور بجلی، گیس،پٹرول کی قیمتوں میں تواترکے ساتھ اضافہ کرتی چلی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کرکے حکومت نے ایک بارپھر عوام دشمنی کاثبوت دیاہے، حکومت منی بجٹ سے مہنگائی کا طوفان لارہی ہے، عوام کو ریلیف دینے کی بجائے غریب مکاؤپالیسی پر گامزن ہے۔ ایک طرف وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ پاکستان خطے میں سب سے زیادہ سستاملک ہے جبکہ دوسری طرف مہنگائی کی وجہ سے ملک میں خودکشیوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ عوام اس حکومت کی مہنگائی، بے روزگاری، ٹیکسز کی بھرمار سے بیزار ہوچکی ہے، ہر ماہ بجلی مہنگی کر کے عوام پر بم گرایا جا رہا ہے، ملک سنگین بحران سے دوچار ہے، زراعت کے سیکٹر کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے جس وجہ سے کسان مصیبت میں ہیں۔حکومت نے پاکستان کو آئی ایم ایف سٹیٹ بنادیا ہے، پاکستان کی معیشت افغانستان،عراق اور شام کے برابر لاکھڑی کردی گئی ہے،اب تو سٹیٹ بینک نے بھی کہہ دیا ہے کہ حکومتی اخراجات کی وجہ سے خزانے پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔شیخ عباس رضا نے کہاکہ حکومت اپنی روش کوتبدیل کرے اورہوش کے ناخن لے،روزبروزقیمتوں میں اضافہ کاعوام کسی صورت متحمل نہیں ہوسکتے لہٰذا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کومستردکرتے ہیں اور فوری طورپراضافہ واپس لیاجائے۔ 
 شیخ عباس رضا