میلسی،ڈاکو نجی کمپنی ملازمین سے ریکوری کی رقم لوٹ کر فرار
میلسی(نامہ نگار)نجی کمپنی کے ملازمین سے مسلح ڈاکو ریکوری کی لاکھوں روپے کی رقم لوٹ کر لے گئے۔واقعات کے مطابق سیالاں والا کا ناظم نامی نوجوان ڈرائیور رضوان کے ہمراہ کمپنی کی ریکوری 3 لاکھ 50 ہزار روپے گڑھا موڑ سے لا کر ٹبہ سلطان پور جارہے (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
تھے کہ چک نمبر 116 ڈبلیو بی کے قریب دو نا معلوم 125 سی جی پر سوار ڈاکوں نے ہمارے کیری ڈبہ نمبر ایم۔این ٹی 9284 کی ڈرائیور سائیڈ پر فائرنگ کی جو دروازے میں لگیں جس پر خوفزدہ ہو کر ڈرائیور نے گاڑی روکے تو مسلح ڈاکں نے گن پوائنٹ پرساڑھے تین لاکھ روپے کیش چھینا اور فرار ہوگئے میلسی سر کل پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور نے 392 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
فرار