بہاولپور میں معذور بچوں کیلئے بحالی سنٹر کا باقاعدہ افتتاح

بہاولپور میں معذور بچوں کیلئے بحالی سنٹر کا باقاعدہ افتتاح

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی  وزیر پنجاب سوشل ویلفیئر و بیت المال سید یاورعباس بخاری نے ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام بہاولپور میں نئے قائم کیے جانے والے معذور بچوں کی جامع بحالی کے سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ یہ سنٹر ہیلپنگ ہیں ڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے معذور بچوں کی بحالی کے پروگرام کے تحت شروع کیا گیا(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 ہے اور اس میں زیر کفالت دو سو بچوں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہیلپنگ ہینڈ اسوقت پاکستان بھر کے سات اضلاع میں 1400 معذور بچوں کی بحالی کیلئے کام کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سید یاورعباس بخاری نے سینٹر میں معذور بچوں اور ان کے والدین سے ملاقات کی اور بحالی سینٹر میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس سینٹر میں فزیوتھیراپی، سائیکوتھیراپی، سپیچ تھیراپی اور آکوپیشنل تھیراپی کی سورسز بہت عمدہ انداز میں فراہم کی جا رہی ہیں۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال نے سینٹر کی سروسز کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہیلپنگ ہینڈ کی جانب سے شاندار قدم قرار دیا۔ اس موقع پر ہیلپنگ ہینڈ کے ریجنل منیجر جودت کامران، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر نوید احمد اور ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر سحر صدیقہ بھی موجود تھیں۔ 

افتتاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -