حکومتی پالیسیوں سے کسان بدحالی کا شکار، نوابزادہ افتخار 

حکومتی پالیسیوں سے کسان بدحالی کا شکار، نوابزادہ افتخار 

  

خانگڑھ(نمائندہ پاکستان)پاکستان پیپلز پارٹی  جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمدخان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کسان ٹریکٹر ریلی 21 جنوری کی بجائے اب 24 جنوری کو منعقد ہو گی جبکہ اس سلسلے میں 15 جنوری کو پیپلزپارٹی ڈیرہ غازیخان ڈویژن کا اہم اجلاس منعقد ہو گا جس میں چاروں اضلاع کے عہدیدران و ٹکٹ (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

ہولڈرز سمیت ڈویژن کے عہدیدران بھی شرکت کریں گے جبکہ اسی طرح 16 جنوری کو ڈویژن بہاولیور کے تمام پیپلزپارٹی عہدیدران و ٹکٹ ہولڈرز کی میٹنگ ہو گی جس میں 24 جنوری کو کسان ٹریکٹر ریلی کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کسان طبقہ بدحالی کا شکار ہے جو قابل مذمت ہے۔

افتخار خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -