بارتھی،400کنال پر بورڈنگ سکول تعمیر کرنیکی تیاریاں 

بارتھی،400کنال پر بورڈنگ سکول تعمیر کرنیکی تیاریاں 

  

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کوہ سلیمان کے باسیوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔کوہ سلیمان بارتھی میں 400 کنال پر 500 بوائز اینڈ گرلز کیلئے  بورڈنگ سکول آف ایکسیلنس  تعمیر ہوگا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے افسران کے ہمراہ مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا ہے۔پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ایس ای بلڈنگز وقار شعیب،ایکسئین محمد (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

وقاص اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے پچاس ایکڑ زمین عطیہ کرنے والے قبائلی شخص سے ملاقات کی اور اس کے جذبہ کو سراہا۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے پبلک سکول آف ایکسیلنس کوہ سلیمان بارتھی کی جگہ کا  پیدل تفصیلی معائنہ کیا۔ افسران نے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو منصوبہ کی افادیت کے بارے میں بریف کیا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کوہ سلیمان،فاضلہ اور دیگر علاقوں  کی 500 بچے بچیاں  سکول آف ایکسیلنس میں تعلیم حاصل کر سکیں گی۔ تحصیل کوہ سلیمان کے علاقے بارتھی میں تحصیل سطح کے ہسپتال کی تکمیل کیلئے رواں ماہ کی حتمی تاریخ دے دی گئی ہے۔تعمیراتی کام مکمل ہونے پر 10 بستر کے حامل ہسپتال کو 60 بستر تک توسیع دی جائے گی۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے افسران کے ہمراہ ہسپتال کے توسیعی منصوبہ کا جائزہ لیا۔پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ایس ای بلڈنگز وقار شعیب،ایکسئین محمد وقاص،ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر سکھانی اور دیگر ہمراہ تھے۔کمشنر نے ٹائل ورک کی تکمیل کیلئے دس دن کا وقت دیا۔کمشنر نے بارتھی ہسپتال کا بھی دورہ کیا ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف اور مریضوں سے ملاقاتیں کیں۔طبی سہولیات،ادویات اور ریکارڈ کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کے کوہ سلیمان کے آٹھ سو مکینوں کو پچاس، پچاس ہزار روپے قرض حسنہ دلانے کیلئے اقدامات کیے جار ہے ہیں. چھوٹے کاروبار کے فروغ، مویشیوں کی بہتر دیکھ بھال اوردیگر معاشی سرگرمیوں کی بہتری کیلئے انقلابی اقدام ہو گا. کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ مختلف محکموں سے سروے کراکے قبائلیوں کے حالات دیکھ کر قرض دینے کا فیصلہ کیاگیاہے. تین سال تک کاروبار بہتر ہونے پر قرض واپس کیاجا سکے گا. ادائیگی کی سکت نہ رکھنے والوں کی قرض معافی بھی ممکن ہے. کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کوہ سلیمان کے مکینوں کا ذریعہ معاش بہتر کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔

تیاریاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -