ڈیرہ، مزید9سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا فیصلہ،اقدامات شروع

ڈیرہ، مزید9سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا فیصلہ،اقدامات شروع

  

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ)ڈیرہ غازی خان شہر کی مزید 9 سڑکیں تعمیر و مرمت کی جائیں گی۔پارکس کی بحالی کے ساتھ نئے تفریحی مقامات بنائے جائیں گے۔یونین کونسل 13 میں بنیادی مرکز صحت قائم کیا جائیگا۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے پی ایچ اے،لوکل گورنمنٹ،ہیلتھ اور دیگر محکموں کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جائے،مزید تاخیر نہیں ہونی چاہئیے۔مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی سے (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہاڑییکلچر اتھارٹی سیف الرحمن،ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر سکھانی،لوکل گورنمنٹ کے ایس ڈی او محمد اسلم نتکانی اور دیگر افسران نے ملاقات کی۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ یوسی 13 میں نیا بی ایچ یو بنائیں گے۔محکمہ صحت منظوری اور دیگر کام جلد مکمل کرے۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں مزید نو روڈز پر جلد کام شروع کیا جائے۔ منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل ہونا چائیے تاہم مٹیریل کے معیار پر ہر گز سمجھوتہ نہیں ہوگا۔چئیرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی نے کہا کہ غازی پارک کی بحالی جلد مکمل کی جائے۔غازی پارک پر ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ ہوں گیجنرل بس سٹینڈ کے نزدیک بھی پارک بنایا جائیگا۔بس ٹرمینل کے  تعمیراتی کام سے قبل پارکس تعمیر کیا جائے۔محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن،خیابان سرور اور دیگر خالی رقبہ پر پارکس بنائیں گے۔پی ایچ اے گرین بیلٹس اور میڈینز کی بہتری پر توجہ دے۔

حنیف پتافی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -