مہنگائی شرح میں 19.82فیصد اضافہ، غریبوں کی چیخیں، فاقے شروع 

مہنگائی شرح میں 19.82فیصد اضافہ، غریبوں کی چیخیں، فاقے شروع 

  

ملتان (نیوز   رپورٹر) حکومت کے دعووں اور انتظامیہ کی تمام تر کاغذی کاروئیوں کے باوجود عوام کے سر سے مہنگائی کے بادل نہیں چھٹ پا رہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 13 جنوری 2022 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 82۔19 فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح 43۔0 فیصد بڑھ گئی ہے۔ ملک کے 17 بڑے شہروں سے(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

 51 اشیا کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 26 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں صابن، دال پلیٹ، کیلا، دال چنا، دال مسور، دال مونگ، دال ماش، ماچس، تازہ دودھ، پیاز، بڑا گوشت، چھوٹا گوشت، سرسوں کا تیل، چاول اری 9/ 6، جلانے والی لکڑی اور گڑ کی قیمتوں میں اضافہ اور برائیلر مرغی، انڈے فارمی، چینی آٹا، ٹماٹر، آلو، لہسن، دہی اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ چاول باسمتی، کوکنگ آئل، ویجیٹیبل گھی ٹن، سرخ مرچ پسی، بیف پلیٹ، چائے کی پتی، ڈبل روٹی، خشک دودھ، کپ چائے، نمک، گھی کھلا، انرجی سیور، الیکٹرک چارجز، سگریٹ، لان، جارجٹ، شرٹنگ، زنانہ و مردانہ سینڈلز، پرنٹڈ لان، کلاتھ، پٹرول سپر، ہائی سپیڈ ڈیزل، گیس چارجز، صابن اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

تقابلی جائزہ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -