عمران خان سے معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

عمران خان سے معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (نیوز   رپورٹر)وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی سیاسی امور و چیف وہیپ ملک محمد عامر ڈوگر نے بنی گالہ میں ملاقات کی  گذشتہ روز ہونے والی اس ملاقات میں قومی اسمبلی کے اجلاس اور قانون سازی پر حاصل سیر گفتگو ہوئی۔ وزیرِ اعظم نے پارٹی (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
اراکین اور اتحادی جماعتوں کے اراکین کا اہم ملکی امور اور سپلیمنٹری فنانس بل کی منظوری پر شکریہ ادا کیا اور ملک عامر ڈوگر کی کاوشوں کو سراہا. وزیرِ اعظم نے اجلاس میں ممبران کی شرکت اور قانون سازی کے حوالے سے کارکردگی پر بھی رپورٹ طلب کی. مزید برآں وزیرِ اعظم نے ملکی ترقی کیلئے پارلیمنٹ کے کردار کو مضبوط کرنے اور موثر قانون سازی کی اہمیت پر زور دیا. وزیرِ اعظم نے ممبران کے حلقہ جات کے مسائل کے حل، ترقیاتی بجٹ کی فراہمی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
ملاقات