جلال پورپیروالا میں 10 قتل کیس کو جلد ازجلد نمٹانے کا حکم

جلال پورپیروالا میں 10 قتل کیس کو جلد ازجلد نمٹانے کا حکم

  

 ملتان ( خصو صی  رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے جلال پور پیر والا کے علاقے میں سال 2019 کی عیدالفطر کے روز 10 قتل 17 زخمیوں کے کیس کو جلد نمٹانے کا حکم دیا ہے۔ سیشن عدالت جلالپور پیر والا میں سرکاری و پرائیویٹ 33 گواہوں کی شہادتیں (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

قلمبند کر لی گئیں۔عدالت میں مقدمہ کے آخری گواہ انوسٹی گیشن آفیسر میاں ارشاد الحسن کو شہادت کے لئے آج طلب کر لیا گیا ہے۔عدالت عالیہ کی ڈائریکشن پر سیشن کورٹ نے کیس کا فیصلہ رواں ماہ جنوری میں  ہی کرنا ہے۔ مدعی اختر نے 2019 میں قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔پرانی رنجش پر عید کے روز ممتاز کالا، سلیم اختر، شوکت سمیت 10 افراد قتل ہوئے تھے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -