ایف آئی اے،قابل اعتراض مواد شیئر کرنے کی دھمکی دینے والا گرفتار

ایف آئی اے،قابل اعتراض مواد شیئر کرنے کی دھمکی دینے والا گرفتار

  

ملتان (خصو صی  رپورٹر)ایف آئی اے  ملتان نے بلیک میلنگ، قابل اعتراض مواد شیئر کرنے کی دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتارکر لیاہے  ملزم محمد بلال ولد محمد سکندر  سکنہ ڈسٹرکٹ ملتان  نے دھوکے سے  خاتون کی قابل اعتراض تصویریں / ویڈیوزحاصل کیں، بعد (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

میں اسے اور اس کے خاندان کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ چھاپے کے دوران مبینہ شخص کے قبضے سے موبائل فون اور لیپ ٹاپ برآمد ہوا جس میں  عریاں مواد اور وٹس ایپ میں استعمال ہونے والی سمز تھیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزم کے موبائل فون کے ریکارڈ سے پتہ چلا کہ ملزم کئی خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث  ہے۔ کئی خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز برآمد کر لی گئی ہیں۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -