اغواء مقدمہ، سٹیج اداکارہ آئمہ خان کی ضمانت پر ریکارڈ طلب، آج پھرسماعت 

اغواء مقدمہ، سٹیج اداکارہ آئمہ خان کی ضمانت پر ریکارڈ طلب، آج پھرسماعت 

  

 ملتان (خصو صی  رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے کڑی جمنداں والی سے اڑھائی سالہ بچے کے اغوا کے مقدمہ میں گرفتار سٹیج اداکارہ ڈاکٹر آئمہ خان کی ضمانت پر ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت آج   تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزمہ ڈاکٹر آئمہ خان نے کونسلز محمد بلال بٹ، فرحہ شریف(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

 کھوسہ، ساجد ہاشمی، فرحان منظور اعوان کے ذریعے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمہ کو ایک روز  قبل 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا۔ اڑھائی سالہ بچے نقیب اللہ کو دو روز قبل کڑی جمنداں سے موٹرسائیکل سواروں نے اغوا کیا تھا۔ جس پر مقدمہ درج کیا گیا اور ملزمہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمہ اسکے شوہر مدثر، دیور مظفر بھی گرفتار ہیں جبکہ ملزمہ کے شوہر اور دیور کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج دوبارہ علاقہ مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جائے گا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

سماعت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -