کرپشن مقدمہ،دو سب انجینئرز سمیت چار افراد گرفتار،تحقیقات شروع

کرپشن مقدمہ،دو سب انجینئرز سمیت چار افراد گرفتار،تحقیقات شروع

  

  بہاولپور(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کی ڈائریکشن اورڈائریکٹراینٹی کرپشن بہاولپورکے حکم پرگزشتہ رات اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

اینٹی کرپشن انویسٹی گیشن بہاولپورکلیم احمدنے ستلج کیرئیر بندرہ داخلی ناقص میٹریل کے استعمال پر اورسرکاری خزانہ کو1.149 ملین کانقصان پہنچانے پرمیٹروپولیٹن کارپوریشن بہاولپورکے سب انجینئر احسان اللہ راحت، سابقہ سب انجینئر ٹی ایم اے سٹی بہاولپورشمس العارفین سابق گورنمنٹ کنٹریکٹر ٹی ایم اے سٹی لیاقت علی، سابق گورنمنٹ کنٹریکٹرٹی ایم اے سٹی بہاولپورطارق محمود جن کیخلاف اینٹی کرپشن میں ایف آئی آر نمبر19/2021 درج تھی دوران انویسٹی گیشن جرم ثابت ہونے پرملزمان کوگرفتارکرلیاگیاہے ان سے مزیدتحقیقات جاری ہیں۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -