لیگی رہنما راؤانیس الرحمن کی ضمانت منظور

لیگی رہنما راؤانیس الرحمن کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان (خصو صی  رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے تجاوزات آپریشن میں مداخلت پر گرفتار ن لیگی رہنما کی ضمانت(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)
 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ تین روز قبل پولیس تھانہ گلگشت نے راؤ انیس الرحمن کو اسسٹنٹ کمشنر سے تجاوزات آپریشن کے دوران مداخلت پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا جس پر انہیں جیل بھجوایا گیا تاہم گزشتہ روز درخواست ضمانت کی سماعت پر میونسپل کارپوریشن کے لینڈ آفیسر عبدالحمید کی جانب سے مہلت کی استدعا کی گئی تھی۔ را انیس الرحمان کے خلاف تھانہ گلگشت میں میونسپل کارپوریش اہلکار عبدالمجید کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ را انیس نے 15 نامعلوم افراد سمیت سرکاری اہلکاروں کو ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ملزم را انیس نے تجاوزات آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سے ناروا سلوک کیا تھا۔ ملزم را انیس پر سرکاری اہلکار کی جیب سے 35 ہزار روپے سمیت موبائل فون بھی چوری کرنے کا الزام تھا۔
منظور