لودھراں جہانگیر ترین کا مختلف علاقوں کا دورہ، ملاقاتیں 

لودھراں جہانگیر ترین کا مختلف علاقوں کا دورہ، ملاقاتیں 

  

لودھراں (بیورو رپورٹ،نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما جہانگیر ترین لودھراں پہنچے جہاں انہوں نے مہر آباد شریف میں سابق ایم پی اے پیر سید اکبر علی شاہ کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔سوگواران سابق ایم پی اے پیر سید رفیع الدین شاہ بخاری، سید ولایت حسین شاہ بخاری، سید ارشد علی شاہ بخاری و دیگر موجود تھے۔جہانگیر(بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

 ترین نیموضع نانگنی کہروڑپکا میں سرگرم پارٹی رہنما اعجاز ترگڑ کے والد کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔ پارٹی رہنما رانا ارسلان خاں، مہر محمد اشرف سیال،طاہر امیر خان غوری، ملک شاہنواز بھٹہ، شیخ منور ندیم، حاجی را محمد عمران، رانا شہزاد انور، نواب سعید امان خان، عقیل سیال، ملک اکرم آرائیں، میاں وکیل سکھیرا، رانا جاوید ٹھاکر، رانا توحید و ودیگر بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے۔جہانگیر ترین بذریعہ ہیلی کاپٹر مہر آباد شریف اور موضع نانگنی پہنچے جہاں سے کچا کھوہ روانہ ہوگئے

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -