سینئر ممبر ڈسٹرکٹ بار مظفر گڑھ ملک پرویز اقبال انتقال کرگئے، نماز جنازہ ادا

سینئر ممبر ڈسٹرکٹ بار مظفر گڑھ ملک پرویز اقبال انتقال کرگئے، نماز جنازہ ادا

  

مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے سینیئر ممبر ملک پرویز اقبال ایڈووکیٹ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ عید گاہ مظفرگڑھ میں ادا کی گئی، جس میں بار عہدے داران، وکلا سمیت ہر مکتب فکر کے نمائندہ افراد نے(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

 شرکت کی،  صدر بار جنید فاروق وجدانی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری معین الدین جوئیہ، چیئرمین پنجاب وکلا محاذ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ، ضلعی صدر مظفرگڑھ رانا واجد علی ایڈووکیٹ، سید نیاز رسول شاہ ایڈووکیٹ، ملک ارشد نعیم ایڈووکیٹ سمیت وکلا نے اظہار تعزیت کیا ہے، جبکہ وکلا نے یوم سوگ کی وجہ سے عدالتی کام بند رکھا۔

ادا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -