لودھراں،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گارڈ شدید زخمی، کارروائی شروع

لودھراں،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گارڈ شدید زخمی، کارروائی شروع

  

لو د ہر ا ں (نمائندہ پاکستان)نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے سنبل بیکری کے ہیڈ آفس کا  گارڈ شدید زخمی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر موقع پر پہنچ گئے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ شام  نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کرکے سنبل بیکر  کے ہیڈ آفس کے گارڈ سیفل(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

 کو شدید زخمی کر دیا   جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فاصلے پر کھڑا ر ہا اور ملز م موقع واردات سے فرار ہو گئے  واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرف بابر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ فورا موقع پر پہنچ گئے اور موقع واردات  سے سی سی ٹی وی کیمرے چیک کئے تو ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ واردات پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے زخمی گارڈ سیفل ارائیں کی اراضی تنازع پر پرانی دشمنی چل رہی ہے۔سیفل کا والد قتل ہوچکا اور سیفل بھی قتل کیس میں جیل جاچکا ہے  اور پو لیس نے جائے واردات سے تمام شواہد بھی حاصل کرلئے اور  ڈی پی او عبدالرف بابر نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور جلد پولیس کی گرفت میں ہوگا۔

شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -