میلسی، مخالفین کی  فائرنگ،8 افراد شدید زخمی، 5کی حالت نازک

میلسی، مخالفین کی  فائرنگ،8 افراد شدید زخمی، 5کی حالت نازک

  

میلسی(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)مقدمہ سے دستبردار نہ ہونے پر تین مسلح افراد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کالونی چوک میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 8 افراد کو شدید زخمی کردیا، 5 زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور ریفر کر دیا گیا(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

۔ تفصیل کیمطابق تین ماہ قبل کاشف وغیرہ کی عاشق علی کے بیٹے سے  سبزی منڈی میں پرچی نہ دینے پر جھگڑا ہو گیا تھا اس وقوعہ کا کاشف وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج ہوا جس کا کاشف وغیرہ کو شدید رنج تھا وقوعہ کے روز ان کے درمیان دوبارہ تلخ کلامی ہو گئی کاشف، عامر اور عارف نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کالونی چوک کے بھرے بازار میں اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آ کر نعمت علی، شوکت علی، حسن علی، جمشید علی، عابد علی، محمد ندیم، محمد سلیم اور عاشق علی شدید زخمی ہو گئے ان زخمیوں میں 5 زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور ریفر کر دیا گیا۔

زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -