فتح پور میں پی ڈی ایم کی مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی

فتح پور میں پی ڈی ایم کی مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی

  

 فتح پور (سٹی رپورٹر) مہنگائی کے خلاف جمعیت علمائے اسلام مفتی محمود یونٹ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ نے بھی مسلم لیگ ن کی قیادت میں ریلی میں شرکت کی، تاج چوک میں صاحبزادہ فیض الحسن سواگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو سہانے خواب دیکھا کر چور طریقے سے اقتدار میں آئی، ان کی معاشی پالیسیوں نے عوام کو دن میں تارے ریکھانا شروع کر رکھے ہیں، آئے روز مہنگائی کے بم گرا کر عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے، مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکر ٹری چوہدری ظفر اقبال گجر نے خطاب کرتے ہوئے (بقیہ نمبر31صفحہ7پر)

کہا کہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات عوام پر بجلی بن کر گر رہے ہیں،بجلی،پٹرول،گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیکسوں کو بڑھا نا آئی ایم ایف کی غلامی ہے،چوہدری غلام رسول جٹ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 280 پی پی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان بحران کا شکار ہے ملکی محکمے مفلوج ہو چکے ہیں تمام صوبائی اور وفاقی محکموں میں بدعنوانی پروان چڑھ چکی ہے بے روزگاری میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے دوسری طرف کمر توڑ مہنگائی نے بھی سر اٹھا لیا ہے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں غریب کا جینا مشکل ہو چکا ہے عوام تو اب ملک سے تحریک انصاف کا خاتمہ چاہتی ہے،جمعیت علمائے اسلام مفتی محمود یونٹ کے رہنما قاری محمد ایوب طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نئے پاکستان کے آڑ میں پرانے پاکستان کو ختم کرنے کے در پر ہے، ملک کو خوشحال کرنے کی بجائے کنگال کر کے رکھ دیا ہے، موجودہ حکومت کے دور میں غریب آدمی دو وقت کی روٹی سے محروم ہو چکا ہے، جب کہ پی ٹی آئی کا وزیر اعظم عوام کو سستے ملک کی نوید سنا کر بہلانے کی کوشش کر رہا ہے، ایسے جھوٹے حکمران سے نجات وقت کی ضرورت ہے، عوام جھوٹے،دھوکے باز حکمران سے نجات کے لئے باہر نکلیں۔ 

ریلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -